جہاں دنیا بھر میں گزشتہ روز 14 فروری کو لوگوں نے ایک دوسرے کو تحائف دے کر ویلنٹائن ڈے کا منایا وہیں بھارتی شہر امراوتی کے ایک کالج میں نوجوان لڑکیوں نے کبھی پیار اور پسند کی شادی نہ کرنے کا حلف اٹھالیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امراوتی میں واقعے ویمن آرٹس اینڈ کامرس کالج کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جہاں گزشتہ روز طالبات سے حلف لیا گیا کہ وہ کبھی محبت نہیں کریں گی اور نہ ہی پسند کی شادی کے حوالے سے سوچیں گی۔
طالبات نے عہد لیتے ہوئے کہا کہ 'میں قسم کھاتی ہوں کہ اپنے والدین کہ خود پر کیے بھروسے اور حالیہ واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے کبھی کسی سے محبت میں مبتلا نہیں ہوں گی اور نہ ہی پسند کی شادی کروں گی'۔
رپورٹ کے مطابق پروفیسر نے طالبات سے یہ حلف بھی لیا کہ وہ ایسے کسی شخص سے شادی نہیں کریں گی جو ان کے والدین سے جہیز طلب کرے۔
ویڈیو میں طالبات کے ساتھ ساتھ کالج کی پروفیسرز بھی یہ حلف اٹھاتی نظر آئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔
students from a girls college forced to take an absurd pledge in Amravati on Valentine's Day. The students are forced to pledge saying we will not love anyone and will never have a love marriage @Pankajamunde @news24tvchannel @VarshaEGaikwad @ChitraKWagh @meudaysamant
طالبات کی جانب سے اس انوکھے عمل پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ محبت یا پسند کی شادی کے خلاف نہیں لیکن امید کرتے ہیں کہ لڑکیاں اپنی زندگیوں میں بہتر شریک حیات کا انتخاب کریں۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی طلبہ کو یہ حلف اٹھانے پر مجبور نہیں کیا گیا۔


0 Comments