خلا میں کئی ریکارڈ بنانے والی امریکی خلانورد 41 سالہ کرسٹینا کوچ مسلسل 328 دن رہنے کے بعد زمین پر واپس آگئیں۔
وہ پہلی خلانورد خاتون ہیں جنہوں نے مسلسل خلا میں تقریبا ایک سال کا عرصہ گزارا، ساتھ ہی ان کے پاس خلا میں کئی اہم کارنامے سر انجام دینے کا اعزاز بھی ہے۔
کرسٹینا کوچ 28 دسمبر 2019 کو وہ پہلی خاتون خلانورد بنیں تھیں جنہوں نے مسلسل 289 دن گزارنے والی پہلی خاتون بنی تھیں، ان سے قبل خلا میں مسلسل سب سے زیادہ وقت تک رہنے کا ریکارڈ امریکی خاتون پیگی وٹسن کے پاس تھا جو 288 دن رہی تھیں۔
کرسٹینا کوچ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے اکتوبر 2019 میں ساتھی خاتون خلانورد جیسیکا میر کے ساتھ مل کر عالمی خلائی اسٹیشن کی مرمت کرکے نیا اعزاز حاسل کیا تھا، وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والی پہلی خواتین تھیں۔
دونوں خلا نورد خواتین کو عالمی خلائی اسٹیشن کے باہر نصب پاور کنٹرول سسٹم میں لگی 2 بیٹریوں کو تبدیل کیا اور انہیں اپنا مشن مکمل کرنے کے لیے خلائی اسٹیشن کے اندر جانے کی ضرورت نہیں پڑی۔
اگرچہ پہلے بھی عالمی خلائی اسٹیشن کی بیٹریوں سمیت مرمت کے دیگر کاموں کےلیے خواتین خلا نورد جا چکی تھیں تاہم ماضی میں خواتین کسی نہ کسی مرد خلانورد کے ساتھ روانہ ہوئی تھیں۔


0 Comments